اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے گوشواروں میں جھوٹ بولا . میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ عمران خان کہتے رہے ہیں کہ سب چور اور ڈاکو ہیں، لیکن خود وہ سب سے بڑے ڈکیت نکلے .
اُنہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی گھڑیوں کی غلط قیمت لگوائی گئی، الیکشن کمیشن میں جھوٹے حلف نامے جمع کروائے . اُنہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جھوٹ بولتے ہیں، مکاری کرتے ہیں اور اب ان کی غلط بیانیاں پوری قوم کے سامنے عیاں ہو چکی ہیں .
مسلم لیگ ن کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی چیز توشہ خانے سے چوری کی .
اُنہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے سیاست میں آلودگی پھیلائی، ان کی اس کرپشن کو اب قوم کے سامنے رکھنا ہو گا . محسن شاہنواز رانجھا نے یہ بھی کہا ہے کہ عمران خان کی گندی سیاست کو ملکی سیاست سے نکالنے کا وقت آگیا ہے .