پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں نوکریاں دینے کا جھانسہ 500 سے زائد افراد لٹ گئے

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں نوکریاں دینے کا جھانسہ، آئی ٹی بورڈ کے نام پر جعلسازوں نے نوکریوں کے نام پر 500 سے زائد افراد کو لوٹ لیا . نجی ٹی وی کے مطابق آئی ٹی بورڈ کے نام پر جعلسازوں نے نوکریوں کے نام پر 5 سو سے زائد افراد لٹ گئے .

آئی ٹی بورڈ میں ملازمت کیلئے گریجویٹس کو کال لیٹرز بھی جاری کر دیے گئے . جعلسازوں نے آئی ٹی بورڈ کی جعلی ای میلز کے ذریعے سے امیدواروں سے رجسٹریشن فیس بھی وصول کر لی . پنجاب آئی ٹی بورڈ نے جعلسازوں کے خلاف کیس ایف آئی کو بھجوا دیا، پنجاب آئی ٹی بورڈ نے جعلی آفر لیٹرز بھیجنے والے گروہ کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے . پنجاب آئی ٹی بورڈ نے جعلساز گروہ سے متعلق وضاحت اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی . . .

متعلقہ خبریں