بڑے خطروں سے نمٹنے کیلئے صلاحیتیں مزید نکھارنی چاہئیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف کو فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور ان کے بلند حوصلوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بہاولنگر گیریژن کا بھی دورہ کیا، اور ہیوی میکانائزڈ بریگیڈ کی فوجی مشقیں دیکھیں، آرمی چیف نے جوانوں کی ترتیب اور جنگی تیاریوں کے اعلیٰ معیار پر اظہار اطمینان کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہر طرح کے خطرے سے بھرپور انداز میں نمٹنے کے لیے صلاحیتوں کو مزید بڑھایا جانا چاہیے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا سلیمانکی سیکٹر اور بہاولنگر گریژن کادورہ کیا۔سلیمانکی آمد پرکورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے استقبال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں کے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔آرمی چیف نے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور عزم کو سراہا۔ ہیوی میکنائزڈ بریگیڈ کے جوانوں کی جنگی مشقیں بھی دیکھیں۔
انہوں نے جوانوں کی تربیتی، حربی تیاریوں اور صلاحیتوں پراظہاراطمینان کیا۔ جنرل باجوہ نے کہا کہ بڑے پیمانے پر خطرے سے نمٹنے کیلئے صلاحیتوں کو مزید نکھارنا چاہیے۔یاد رہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا اور نوجوانوں کے حوصلے بلند کرنے کے لیے ان سے خطاب بھی کیا تھا۔

Recent Posts

کوٹہ سسٹم پر حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم ناراض ہوگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ناراض ہوگئی، حکومتی رویے…

1 min ago

مولانا فضل الرحمان بلامقابلہ5سال کیلئے جےیوآئی کے امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

5 mins ago

کھچڑی میں چھپکلی گر کر پکنے سے 81 افراد ہسپتال پہنچ گئے

پٹنہ(قدرت روزنامہ )بھارتی ریاست بہار کے دو اضلاع بیتیا اور نوادہ میں زہریلا کھانا کھانے…

8 mins ago

عمران خان کے خلاف 28 ستمبر احتجاج پر 2 نئے مقدمات درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 28 ستمبر احتجاج پر…

27 mins ago

راولپنڈی احتجاج، پنجاب پولیس کی فائرنگ سے متعدد کارکنان زخمی ہوئے ہیں، بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ راولپنڈی…

49 mins ago

لاہور میں پولیس مقابلے میں 72 مقدمات میں ملوث ملزم جیلا ہلاک

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا انتہائی خطرناک شوٹر و ڈاکو اسد…

1 hour ago