کراچی/ اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور 20؍ کلو کا تھیلا 2400؍ روپے تک پہنچ گیا . حالیہ ہفتے میں آٹا 180روپے تک مہنگا ہوا ہے جبکہ گزشتہ 8ماہ میں روزمرہ استعمال کی تمام اشیاء کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں پر ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ جاری کردی ، ادارہ شماریات کی جانب سے کہا گیا کہ کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہوگئے ، آٹے کا 20کلو کا تھیلا 2400روپے تک پہنچ گیا ۔
حالیہ ہفتے میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 180روپے تک مہنگا ہوا ، کراچی اور حیدر آباد میں آٹے کا تھیلا 100روپے تک مہنگا ہوا ۔ادارہ شماریات کے مطابق لاڑکانہ اور خضدار میں آٹے کا تھیلا 180روپے تک مہنگا ہوا ، سکھر میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 160روپے تک بڑھی ۔
پشاور میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 150روپے اضافہ ہوا ، کوئٹہ میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 140روپے تک مہنگا ہوا کراچی میں 20کلو آٹے کا تھیلا 2400اور حیدر آباد میں 2320روپے میں فروخت ہورہا ہے ، پشاور اور خضدار میں 20کلو آٹے کا تھیلے کی قیمت 2250روپے تک پہنچ گئی ، کوئٹہ میں 20کلو آٹے کا تھیلا 2220روپے کا ہوگیا۔
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…
پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…
شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…