راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت کا اعتماد یا عدم اعتماد اُس کے گلے پڑے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے یہ بات کہی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام اور فاشزم کی طرف جا رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ حکمراں پہلے کہتے تھے کہ اسمبلیاں توڑیں، الیکشن کرا دیں گے، مگر اب کھیلیں گے، نہ کھیلنے دیں گے کی پالیسی پر آ گئے ہیں۔
شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی انا اور ضد کی وجہ سے ملک خسارے میں جا رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کا اعتماد یا عدم اعتماد اُس کے گلے پڑے گا اور رسوائی ہو گی قوم کی بکنے اور نہ بکنے والے ہر ممبر پر نظر ہے۔.
کراچی (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر حافظ نعیم…
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…