لاہور (قدرت روزنامہ)مرحوم ایم این اے عامر لیاقت کی تیسری، سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے ہم پر ظلم اور لودھراں کی پولیس نے ہم پر تشدد کیا ہے۔کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔
عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران دانیہ شاہ کی والدہ نے کہا کہ دانیہ شاہ عامر لیاقت کی بیوہ ہے، حق دار ہے، شروع سے کہہ رہے ہیں کہ عامر لیاقت کا قتل ہوا ہے، پوسٹ مارٹم کرایا جائے۔دانیہ شاہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے سے کیوں روکا جا رہا ہے۔
دانیہ شاہ کی درخواست پر سماعت کی کارروائی
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ملزمہ دانیہ کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کے لیے ملزمہ اپنی والدہ اور وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔دورانِ سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی عدالت نے ملزمہ کے وکیل سے کہا کہ جمعرات کو ایف آئی اے کے کیسز کی سماعت ہوتی ہے، آپ کی درخواست پر ہم نے سماعت آج رکھی ہے، پورے سٹی کورٹ میں ایف آئی اے کا ایک ہی پراسیکیوٹر ہے۔
عدالت نے کہا کہ اگر آپ دلائل دینا چاہتے ہیں تو ہم سننے کے لیے تیار ہیں، آج نہ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر موجود ہیں اور نہ ہی تفتیشی افسر ہیں۔
دانیہ شاہ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ میری مؤکل دانیہ بے گناہ قید ہیں، انہیں ضمانت دی جائے۔عدالت نے دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا رائزنگ اسٹار ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز کا اجلاس چیئرمین کمیٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں ایک پریشان کن صورتحال سامنے آئی ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ…
58 سالہ امریکی باکسر اور سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن مائیک ٹائیسن نے ایک بار پھر…