جمیکا(قدرت روزنامہ) ٹیسٹ کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ بطور کپتان عمران خان کو اپنا آئیڈیل سمجھتا ہوں۔ جمیکا سے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیسٹ کپتان بابراعظم نے کہا کہ عمران خان میرے آئیڈیل کپتان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرانے پلیئرز سے عمران خان کی کپتانی کے بارے میں بہت کچھ سنا ہے، ان جیسا کپتان ہی بننا چاہتا ہوں۔بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ جمیکا ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں تیز کھیلنے کا پلان کامیاب رہا، اوپنرز سمیت تمام مثبت ذہن سے کھیلے اور ٹیم کیلیے رنز بنائے، چوتھے روز ویسٹ انڈیز کو چند اوورز کھلانے کیلئے
اننگز ڈیکلیئر کی، گزشتہ 2 سال میں بطور کپتان سیکھا ہے،اسی اعتماد کو لیکر آگے بڑھوں گا، پہلا ٹیسٹ مواقع گنوانے کی وجہ سے ہارے لیکن کوئی دبائو نہیں تھا، سب کو یقین تھا کہ دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میری اور فواد عالم کی بیٹنگ سے اننگز کو استحکام ملا، شاہین شاہ آفریدی نے زبردست بولنگ سے حریف کو دبائو کا شکار کیا، فواد عالم کی بیٹنگ، فہیم اشرف اور حسن علی کے ٹیم کیلئے رنز مثبت بہلو ہیں، شاہین شاہ آفریدی اور کنڈیشنز سازگار نہ ہونے کے باوجود نعمان علی کی بولنگ مثبت پہلو تھے۔ بابراعظم نے کہا کہ اوپننگ اور فیلڈنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، پوری کوشش کریں گے، ایک شراکت کا آغاز ہونے کے باوجود وکٹ گرجانے کے مسئلے پر بھی قابو پانا ہوگا تاہم کوشش ہوتی کہ میدان میں ٹیم کیلیے بہتر سے بہتر فیصلے کروں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…