کراچی(قدرت روزنامہ) صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح سے تجاوز کر گیا اور ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ79ہزار روپے کی قریب پہنچ گئی . آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو 3900روپے کے ریکارڈاضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ78ہزار800روپے ہو گئی اسی طرح 3344روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ53ہزار292روپے پر جا پہنچی جبکہ12ڈالر کے اضافے سے عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا1808ڈالر ہو گیا .
. .