آئندہ 5 روز ملک کے ان علاقوں میں بارشیں ۔۔ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کمزور مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں . جمعہ (شام/رات) سے ملک کے بالائی/وسطی علاقوں میں مزید مون سون ہوائیں داخل ہوں گی اور بدھ تک جاری رہیں گی .

آج جمعہ کے روزجمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید مرطوب رہے گا . تاہم شام/رات کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا،اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے . ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا . رپورٹ کےمطابق اتوار کے روزاسلام آباد،پنجاب ،کشمیر، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورشمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے . ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا . موسمیات کے مطابق بروز سوموار کشمیر،اسلام آباد، خیبر پختونخوا،بالائی/وسطی پنجاب ،شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے . ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا . اسی طرح سوموار کو کشمیر،اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب ،شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے . ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا . . .

متعلقہ خبریں