عابد شیر کو مشورہ دیا یہاں انصاف نہیں، آپکو گرفتار کیا گیا تو بچیوں کو کون سنبھالے گا؟ شاہد خاقان

(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میں نے عابد شیر علی کو مشورہ دیا ہے کہ یہاں انصاف نہیں، آپ کو گرفتار کیا گیا تو بچیوں کو کون سنبھالے گا؟ . فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عابد شیر علی کی اہلیہ کی وفات خاندان کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے، اس بات کا دکھ اور بھی زیادہ ہےکہ عابد شیر علی اس موقع پر موجود نہیں ہیں .

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عابد شیر علی نے پاکستان آنے کے لیے ٹکٹ کی بکنگ کروالی تھی، میں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ یہاں انصاف نہیں ملے گا ، آپ گرفتار ہوسکتے ہیں . رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نیب اور حکومت نہیں بتا سکتےکہ جو انہوں نے کیس بنائے وہ کیا ہیں، نیب سیاسی انجنئیرنگ کا ادارہ ہے . شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو فیصلےعدالتوں سے آئے ہیں، نیب پڑھ لےتو انھیں پتہ چلے یہ کیا ہیں، ہم عدالتوں سے نہیں گھبراتے . . .

متعلقہ خبریں