عابد شیر کو مشورہ دیا یہاں انصاف نہیں، آپکو گرفتار کیا گیا تو بچیوں کو کون سنبھالے گا؟ شاہد خاقان

(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میں نے عابد شیر علی کو مشورہ دیا ہے کہ یہاں انصاف نہیں، آپ کو گرفتار کیا گیا تو بچیوں کو کون سنبھالے گا؟۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عابد شیر علی کی اہلیہ کی وفات خاندان کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے، اس بات کا دکھ اور بھی زیادہ ہےکہ عابد شیر علی اس موقع پر موجود نہیں ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عابد شیر علی نے پاکستان آنے کے لیے ٹکٹ کی بکنگ کروالی تھی، میں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ یہاں انصاف نہیں ملے گا ، آپ گرفتار ہوسکتے ہیں ۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نیب اور حکومت نہیں بتا سکتےکہ جو انہوں نے کیس بنائے وہ کیا ہیں، نیب سیاسی انجنئیرنگ کا ادارہ ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو فیصلےعدالتوں سے آئے ہیں، نیب پڑھ لےتو انھیں پتہ چلے یہ کیا ہیں، ہم عدالتوں سے نہیں گھبراتے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف اورورلڈبینک نوآبادیاتی نظام کی جدید شکل ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیردفاع خواجہ آصف نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی خودمختاری…

28 mins ago

آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے پہلے بجلی کی قیمتوں…

32 mins ago

مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ سے زائد افراد روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ 89 ہزار 837 لوگ…

34 mins ago

فلم” جوان” کے ہدایتکار ’کالکی 2898 اے ڈی‘ دیکھ کر حیران ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ)شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم" جوان" کے ہدایتکار ایٹلی فلم" کالکی…

36 mins ago

تاجکستان کےساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کومزید مستحکم بنائیں گے،وزیراعظم

دوشنبہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاجکستان اور پاکستان کے درمیان…

38 mins ago

وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر…

56 mins ago