یکم سمتبر سے کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو پٹرول نہیں ملے گا

لاہور(قدرت روزنامہ) صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں کورونا ویکیسن نہ لگوانے والوں کے لیے نئی پابندیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے پٹرول پمپس پر بینر آویزاں کر دئیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ یکم سمتبر سے کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو پٹرول نہیں ملے گا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر 2021ء سے صرف کورونا ویکسینیشن کروانے والوں کو ہی پٹرول دیا جائے گا۔
موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ویز پر کورونا ویکیسن سرٹیفیکیٹ کے بفیر سفر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر کے بعد ویکسین سرٹیفیکیٹ کے بفیر سفر نہیں کر سکیں۔جبکہ یہ ہدایت کی گئی ہے کہ مسافر دوران سفر ویکیسن سرٹیکفیٹ لازمی ساتھ رکھیں۔

اس سے قبل محکمہ صحت نے ویکسی نیشن کی ڈیڈلائن میں توسیع کی تھی، 31اگست تک پہلی ڈوز لگوانا ضروری ہوگی، جبکہ 30 ستمبر تک دوسری ڈوز لگوانا لازم ہوگا، 30 ستمبر کے ویکسی نیشن نہ کرانے والے فضائی ، ریلوے، اور ٹرانسپورٹ، ہوٹلز ، شاپنگ مالز میں نہیں جاسکیں گے۔

این سی اوسی نے ملک میں ویکسی نیشن کیلئے وسیع بنیاد پر سخت فیصلے کیے ،جس کے تحت ویکسی نیشن نہ کرانے والے فضائی ، ریلوے، اور ٹرانسپورٹ استعمال نہیں کرسکیں گے،ویکسی نیشن نہ کرانے لوگ ہوٹلز او شاپنگ مالز میں نہیں جاسکیں گے،مختلف شعبوں سے وابستہ افراد مقررہ تاریخ تک ویکسی نیشن کرالیں، ویکسی نیشن نہ کرانے والے افرادملازمت یا خدمات جاری نہیں رکھ سکیں گے۔
شعبہ تعلیم سے وابستہ تمام افراد 30ستمبر تک ویکسی نیشن مکمل کرالیں۔ 17سال سے زائد عمر طلباء 15اکتوبر تک مکمل ویکسی نیشن کروالیں۔اسی طرح محکمہ صحت پنجاب نے بھی ویکسی نیشن کی ڈیڈلائن میں توسیع کردی ہے، 31اگست تک پہلی ڈوز لگوانا ضروری ہوگی، جبکہ 30ستمبر تک دوسری ڈوز لگوانا لازم ہوگا۔ اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے بھی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل کے ہمراہ پریس بریفنگ دی۔

Recent Posts

باس کا فرمائشی پروگرام: انڈے اور کافی نہ لانے پر خاتون ملازمت سے فارغ

بیجنگ (قدرت روزنامہ )نئی ملازمت شروع کرنے والی خاتون ملازمہ کو باس کی فرمائش پوری…

1 min ago

لاہور میں جعلی خاتون اے ایس پی گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور میں جعلی خاتون اے ایس پی کو گرفتارکر لیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل…

3 mins ago

“شادی کیلئے امریکی یا برطانوی کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں”

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی انڈسٹری کی معروف ماڈل اقرا وسیم کا کہنا ہے کہ انہیں…

5 mins ago

بلوچستان حکومت نے موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات غیرمصدقہ قرار دے دیں

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات غیرمصدقہ…

6 mins ago

کوٹہ سسٹم پر حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم ناراض ہوگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ناراض ہوگئی، حکومتی رویے…

10 mins ago

مولانا فضل الرحمان بلامقابلہ5سال کیلئے جےیوآئی کے امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

13 mins ago