کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے افغانستان کے دارلحکومت کا بل میں امن کی مخدوش صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجنوں افغان شہریوں کوزندگی سے محروم کرناانسانیت پرحملہ ہے۔
نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کابل میں خواتین اوربچوں کونشانہ بناکردہشتگردوں نے ہرحد پارکردی ہے،غیرمستحکم افغانستان کسی کے مفاد میں نہیںہے اس لئے اقوام عالم کو افغان صورتحال کاپرامن حل ہر صورت میں ممکن بنانا ہوگا۔
واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گزشتہ روز ہونےو الے بم حملوں میں امریکی فوجیوں سمیت ہلاکتوں کی تعداد 90 ہو گئی جبکہ 150 سے زائد افراد شدید زخمی ہیں۔
بی بی سی کے مطابق افغان وزارت صحت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ گزشتہ روز کابل ائیرپورٹ پر ہونے والوں دھماکوں میں اب تک 90 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 150 کے قریب زخمی ہیں جن میں سے بہت سے نازک حالت میں ہیں۔
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…
واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…