اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہے کہ نہیں چاہتے پاکستان ٹیکنالوجی کی عالمی دوڑ سے باہر ہو، کمپنیاں اپنی تیاریاں کریں۔امین الحق سے اتصالات انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر امین الحق نے کہا کہ پہلی ترجیح ملک بھر میں فور جی ٹیکنالوجی کا دائرہ کار وسیع کرنا ہے، ٹیکنالوجی کا مستقبل فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے سے مشروط ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت آئی ٹی تمام موبائل کمپنیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے، ٹیلی کام کمپنیاں جدید ٹیکنالوجی پاکستان لانے کے لیے کردار ادا کریں۔
وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہے کہ فائیو جی کو بزنس فرینڈلی بنانے کے لیے حکومتی سطح پر ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، ابتدائی طور بڑے شہروں کے مخصوص پوائنٹس پر فائیو جی کی آزمائشی کوریج شروع کی جائے گی۔اتصالات وفد نے پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن سے متعلق وفاقی وزیر کے اقدامات کو سراہا۔
اتصالات انٹرنیشنل کے سی ای او میخائل گرچک نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔
لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…
ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…
مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…