سندھ کے اسپتالوں کا برا حال ہے، حافظ نعیم الرحمٰن


کراچی (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سندھ کے اسپتالوں کا برا حال ہے، کراچی کے اسپتال باقی صوبے کے مریضوں کا بوجھ اٹھاتے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اربوں روپے کا بجٹ لوٹ مار کی نظر ہو رہا ہے، سندھ میں بدانتظامی اتنی ہے کہ لوگوں کی تنخواہیں نہیں دی جا رہی، یہ ترقیاتی منصوبوں پر بھی بجٹ نہیں لگا رہے۔
انہوں نے کہا کہ ساڑھے 3 سال پی ٹی آئی نے وفاقی اسپتالوں کو نہیں سنبھالا، ان اسپتالوں کی اونرشپ کوئی قبول نہیں کرتا، حکومت این جی اوز کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہی ہے، کے ایم سی کے اسپتالوں کا بھی برا حال ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ لیاری جنرل اسپتال میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی نشاندہی ہو چکی ہے ، نرس طلبا کے وظیفے بھی کھائے جا رہے ہیں، اسپتالوں میں دوائیاں مریضوں سے منگوائی جاتی ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کے ایم سی کے اسپتالوں میں دوائیوں کے لیے صرف 5 کروڑ روپے جاری کیے جاتے ہیں، عباسی شہید اسپتال میں صفائی کی صورت حال بہت ناقص ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیاری میں واقعے کی آج کے دن ہر صورت میں ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

4 hours ago