سنجے دت کی ٹانگ پر چوٹ، بیساکھیوں پر آ گئے

(قدرت روزنامہ) بالی وڈ میں سنجو بابا اور منا بھائی کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت ٹانگ پر چوٹ لگنے کے باعث بیساکھیوں پر آ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت کی اہلیہ منیاتا دت نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سنجے دت اور اپنے بیٹے کی ایک ویڈیو جاری کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنجے دت اپنے بیٹے شہران کے ساتھ اپنے کمرے میں بیساکھیوں کی مدد سے چل رہے ہیں، انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’باپ اور بیٹا صحت یابی کی جانب گامزن ہیں۔

خیال رہے کہ سنجے دت کو  بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے ایڑی پر چوٹ لگ گئی تھی ، جبکہ ان کے بیٹے شہران کو بھی پاؤں میں چوٹ آئی تھی اور گزشتہ ہفتے ان کا پلاسٹر ہٹا دیا گیا تھا، سنجے اور مانایتا ان دنوں اپنے بچوں کے ساتھ دبئی میں رہتے ہیں، ایک سال قبل سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوئے اور چند ماہ علاج کرانے کے بعد صحت یاب ہو گئے تھے۔

یاد رہےکہ سنجے بلراج دتایک بھارتی فلم اداکار، پروڈیوسر ہے، سنجے دت فلمی ادکار سنیل دت اور اداکارہ نرگس دت کے بیٹے ہیں، سنجے دت نے 1981ء میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔

Recent Posts

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

13 mins ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

16 mins ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

41 mins ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

1 hour ago

موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کی بیساکھیوں پر ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید کا کہنا ہے…

1 hour ago

صنم جاوید کے والد 2 روز بعد گھر پہنچ گئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال خان…

2 hours ago