سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت


کراچی (قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے سندھ کے علاقے سانگھڑ میں تیل و گیس کے نئےذخائر دریافت کیے ہیں۔آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جو ملک میں 5 دہائیوں سے تیل و گیس کی دریافت و پیداوار کررہی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے ایک نوٹس ارسال کیا گیا ہے جس میں سندھ کے علاقے سانگھڑ سےتیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔او جی ڈی سی ایل کا نوٹس میں کہنا تھا کہ 26 جون کو کنوے کی کھدائی کے لیے ڈرلنگ آپریشن شروع کیا گیا جس کے لیے 3 ہزار 400 میٹر کھدائی کی گئی۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق کنویں سے یومیہ 2 ہزار بیرل تیل اور 1.30 ملین کیوبک فٹ گیس نکالی جائے گی۔اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ تیل و گیس کی دریافت سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ اس دریافت سے تیل و گیس کی طلب و رسد کے درمیان فرق کو کم کرنے میں مدد ملے گی جب کہ یہ او جی ڈی سی ایل کے ہائیڈروکاربنز کو بھی بڑھائے گا۔واضح رہے کہ رواں سال کے شروع میں بھی او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے علاقے ٹنڈو الہیار سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت کیے تھے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago