ایک ہی جرم دو بار کیا گیا، اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیشل جج سینٹرل محمد اعظم خان کی عدالت نے متنازع ٹویٹ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔گزشتہ روز کی سماعت میں پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے اورٹویٹر پر اکاؤنٹ ویری فکیشن کا طریقہ بتاتے ہوئے کہاکہ اعظم سواتی کے اکاؤنٹ پر بلو ٹِک ہے، انہیں مشہور شخصیات نے ٹویٹر پر فالو کیاہوا،جن میں سیاسی اور صحافتی شخصیات شامل ہیں۔
پراسیکیوٹر اور سرکاری وکیل نے دلائل میں درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کبھی انکاری نہیں ہوئے۔اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ اعظم سواتی ہی کا ہے۔ اعظم سواتی نے افواجِ پاکستان کے خلاف ایک بیانیہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
اعظم سواتی کے وکیل سہیل خان سواتی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ٹوئٹس کے اسکرین شارٹس پر سائبر کرائم کا مقدمہ نہیں بنتا۔پراسیکیوٹر نے کہاکہ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل کے دوران ایک بار بھی نہیں کہا کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ اعظم سواتی کا نہیں۔ وکیل سہیل خان سواتی نے کہاکہ اسکرین شارٹس کی بنیاد پر کیس بنایاگیاہے۔
وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بعد ازاں عدالت نے اعظم سواتی کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم سناتے ہوئے کہاکہ اعظم سواتی نے ایک ہی جرم دو بار کیاہے۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

44 mins ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

1 hour ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

1 hour ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

1 hour ago