ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر234روپے سے تجاوز کر گئی . فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 40پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 225.50روپے سے بڑھ کر225.90روپے ہو گئی اسی طرح 55پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 233.85روپے سے بڑھ کر234.40روپے پر جا پہنچی .

. .

متعلقہ خبریں