طالبان نے کابل ائیرپورٹ دھماکوں کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی

کابل(قدرت روزنامہ) طالبان نے گزشتہ روز کابل ائیرپورٹ پر ہونے والے دھماکوں کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی ہے ۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جائے گی اور شرپسند حلقوں کو سختی سے روکا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کابل ائیرپورٹ پر دھماکے کی مذمت کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس مقام پر دھماکہ ہوا، وہاں کی سیکیورٹی امریکی افواج کے ہاتھ میں تھی، امارت اسلامیہ اپنے لوگوں کی حفاظت اور تحفظ پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے مزید بتایا کہ کابل ائیرپورٹ پر دھماکوں کے بعد بھی رات گئے دھماکے سنے گئے تاہم کابل کے شہری پریشان نہ ہوں کیونکہ یہ دھماکے امریکی فورسز نے اپنے سامان کو تباہ کرنے کیلئے کئے ہیں۔
واضح رہے کہ جمعرات کو کابل کے حامد کرزئی ایئرپورٹ پر دو خودکش دھماکوں میں کم از کم 90 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک طالبان رہنما کے مطابق ان کے 28 جنگجو حملے میں ہلاک ہوئے اور امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ان کے کم از کم 12 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
افغان وزارت صحت کے ایک اہلکار کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 150 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے دولت اسلامیہ خراسان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

Recent Posts

علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت قافلہ لاہور جلسے کیلئے پشاور سے روانہ ، ڈنڈا بردار کارکنان بھی شامل

پشاور(قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے علی گنڈاپور کی قیادت…

7 mins ago

اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد لاہورموٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی اسلام آباد سے…

15 mins ago

علی امین گنڈاپور کی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ضمانت کی درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور…

18 mins ago

قوموں میں اختلافات کے خاتمے اور امن کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی،وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ قوموں میں اختلافات کے خاتمے اور…

26 mins ago

واٹس ایپ میموری فُل ہوجانا اب مسئلہ نہیں رہا، نیا فیچر متعارف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا جس کی مدد سے…

33 mins ago

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین…

37 mins ago