سونے کی روز بروز بڑھتی قیمتیں گولڈ مارکیٹ سے بڑی خبر آگئی

کراچی (قدرت روزنامہ) غیر یقینی صورت حال،پریومیہ بھاؤ کا اجرا بندکر دیا گیا، آل پاکستان جیول اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ صورت حال واضح ہونے تک سونے کے بھاؤ جاری نہیں کئے جائیں گے . جنگ اخبارکی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیول اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدرحاجی ہارون رشید چاند نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کی غیر یقینی صورت حال کے پیش نظر سونے کے بھاؤ کا اجرا بند کردیا ہے، جب تک سونے کے اصلی دام سامنے نہ آجائیں ہم بھاؤ جاری نہیں کریں گے .

حاجی ہارون رشید چاند نے کہا کہ ناجائز منافع خورعوام کا خیال کریں اور اپنا قبلہ درست کرلیں . سٹے بازی سے گریز کیا جائے . ملک میں سونے کی اتنی طلب نہیں جتنی دکھائی جارہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں