عظیم ماں کے سایہ میں پرورش پانے والا کپتان ، جب عمران خان میچ جیت کر گھر آتے تو انکی والدہ انہیں کیا نصیحت کرتی تھیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے والے سابق قومی کپتان اور پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں اُن کا بتانا ہے کہ میچ جیتنے پر اُن کی والدہ اُنہیں کیا کہا کرتی تھیں۔وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے 22 ویں جبکہ پاکستانی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں و سوشل میڈیا کے سب ہی پلیٹ فارمز کو متواتر استعمال کرتے ہیں اور سوشل میڈیا کی طاقت کو جانتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی سوشل میڈیا پر فین فالونگ بھی بہت زیادہ ہے اور اُن کے فین پیجز بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر وزیر اعظم عمران خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے

جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان انٹرویو کے دوران خود کو اپنی والدہ کا لاڈلا بیٹا قرار دیتے ہوئے اپنی والدہ سے محبت سے متعلق بات کر رہے ہیں۔عمران خان کا بتانا ہے کہ ’جب وہ میچ یا کوئی بھی سیریز جیت کر یا مین آف دی میچ، مین آف دی سیریز بن کر گھر آ تے تھے تو سب سے پہلے اپنی والدہ کے پاس آتے تھے۔‘عمران خان کا بتانا ہے کہ ’سب سے پہلے اُن کی والدہ اُنہیں جیتنے پر نصیحت کیا کرتی تھیں کہ تکبر نہیں کرنا، اللّٰہ کو تکبر بہت برا لگتا ہے۔

Recent Posts

پاکستان نےکھجور پیدا کرنیوالے ممالک کی فہرست میں اہم پوزیشن حاصل کر لی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نےکھجور پیدا کرنیوالے ممالک کی فہرست میں اہم پوزیشن حاصل کر…

5 mins ago

نئے مالی سال کے آغاز پر سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت ورزنامہ ) نئے مالی سال کے آغاز پر پاکستان میں سونے کی فی تولہ…

9 mins ago

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار نئے مالی سال کے پہلے دن ٹینڈرنگ کے عمل کا آغاز

ہماری حکومت نے ایک اور وعدہ پورا کیا ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا…

35 mins ago

6امیدواروں نے پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ دیا لیکن آزادامیدوار کیسے قرار پائے،جسٹس یحییٰ آفریدی نے اہم سوال اٹھا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے…

49 mins ago

The results of the annual matriculation examinations 2024 have been declared by the Controller Balochistan Board

امیدوار اپنا رزلٹ بورڈ آفس کی ویب سائٹ www.bbiseqta.edu.pk پر چیک کرسکتے ہیں، عابدہ کاکڑ…

52 mins ago

ماہرہ خان کو سوشل میڈیا پر بولڈ تصاویر اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑ گیا

روم (قدرت روزنامہ ) پاکستان کی معروف اداکار ہ ماہرہ خان آج کل اٹلی میں…

53 mins ago