سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی


کراچی(قدرت روزنامہ)مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت کی غیرمستحکم صورتحال کے سبب سونے کے بھاؤ نہ کھلنے کے بعد جمعرات کو آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی ہارون رشید چاندکی جانب سے سونے کے بھاؤ کھول دیئے گئے . صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 1لاکھ80ہزارروپے کی سطح کو عبور کرتا ہوا11850روپے کے اضافے سے ایک لاکھ80ہزار650 تک پہنچ گیا .

رپورٹ کے مطابق جمعرات کو 10گرام سونا 1586روپے بڑھ کر 1لاکھ54ہزار878روپے پر جا پہنچا جبکہ7ڈالر کے اضافے سے عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا1815ڈالر ہو گیا . مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت50روپے اضافے سے2100روپے تک پہنچ گئی .

. .

متعلقہ خبریں