رقم تقسیم کا معاملہ: فراہم کردہ 3 لاکھ 90 ہزار روپے ضبط

(قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر انتخابی مہم کے دوران وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی رقم تقسیم کرنے پر ریٹرننگ افسر کے سامنے سماعت ہوئی۔

وفاقی وزیر کے ہمراہ ویڈیو میں نظر آنے والے پی ٹی آئی کے رہنما چودھری راسب نے حلقہ ایل اے ون میرپور ڈڈیال کے ریٹرننگ افسر راجہ شمریز کے روبرو رقم کی وصولی کا اعتراف کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رقم کا پی ٹی آئی امیدوار اظہر صادق سے کوئی تعلق نہیں، ریٹرننگ افسر نے فراہم کردہ 3 لاکھ 90 ہزار روپے ضبط کرلیے اور اظہر صادق کو بے گناہ قرار دے دیا۔

تفصیلی رپورٹ چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کردی گئی۔

پی ٹی آئی کے امیدوار اظہر صادق نے رقم سے اظہارِ لاتعلقی کیا ہے۔

وزيراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ویڈیو نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت کر دی ہے، اظہر صادق کو نااہل قرار دیا جائے۔

Recent Posts

مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ سے زائد افراد روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ 89 ہزار 837 لوگ…

1 min ago

فلم” جوان” کے ہدایتکار ’کالکی 2898 اے ڈی‘ دیکھ کر حیران ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ)شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم" جوان" کے ہدایتکار ایٹلی فلم" کالکی…

3 mins ago

تاجکستان کےساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کومزید مستحکم بنائیں گے،وزیراعظم

دوشنبہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاجکستان اور پاکستان کے درمیان…

5 mins ago

وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر…

23 mins ago

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ورز ش کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

  لاہور(قدرت روزنامہ) کرکٹر شعیب ملک کی اپنی اہلیہ اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ ورزش…

1 hour ago

شعیب ملک کیساتھ شادی سے قبل ثانیہ مرزا کا شاہد کپور کیساتھ معاشقہ؟ تہلکہ خیز خبرآگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اپنے پاکستانی کرکٹر شوہر شعیب ملک سے طلاق…

1 hour ago