دنیا کے10 مضبوط ترین پاسپورٹ امارات کو نمایاں ترین پوزیشن پر آنے کا اعزاز مل گیا


ابوظہبی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات دنیا کے دس اہم ترین پاسپورٹ رکھنے والے ملکوں میں بھی سر فہرست آ گیا ہے . پاسپورٹ جو اب محض اب ایک ملک کے شہریوں کے دوسرے ملک تک کے سفر کا جواز نہیں بنتا بلکہ اس سے زیادہ کا بھی اظہار کرتا ہے .

عر ب میڈیا کے مطابق کسی ملک کا پاسپورٹ اب اس کی معاشی حیثیت، ترقی و تجارت، سیاسی و سماجی شناخت، امن و سفارتی اثرات اور

دوسرے ممالک کے شہریوں کے لیے روز گار کے مواقع کے حوالے سے پہچانا جاتا ہے . متحدہ عرب امارات : تازہ ترین معلومات و تحقیق کے مطابق متحدہ عرب امارات دس اہم اور مضبوط ترین پاس پورٹس میں سے اہم ترین قرار پا چکا ہے . اماراتی پاسپورٹ کے حامل افراد دنیا کے 180 ملکوں میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں . اماراتی پاسپورٹ کو ملنے والے اس استحقاق نے رواں سال مضبوط ترین پاسپورٹ بنا دیا ہے . مشرق وسطی خلیجی علاقے میں واقع امارات اس وقت دنیا کے بڑے کاروباری مرکز کے طور پر معروف ہے . اس میں متنوع قسم کی آبادی ہے، دنیا کے تقریبا ہر گوشے کے لوگ کاروبار، ملازمت اور سیاحت کے لیے آتے بھی ہیں اور رہتے بھی ہیں . توانائی کے میدان میں تیل اور گیس یہاں کی بڑی پیداوار ہین، جبکہ تجارتی شعبے کے علاوہ تعمیراتی شعبہ بھی اہم ترین حیثیت کا حامل ہے . متحدہ عرب امارات کی مضبوط معیشت کے باعث دنیا کے تقریبا ہر ملک نے اس کے ساتھ تعلقات قائم کر رکھے ہیں .

اس لیے یہ مضبوط ترین پاسپورٹوں میں نمایاں کی حیثیت کا حامل ہو گیا ہے . اس کے علاوہ دیگر مضبوط پاسپورٹ رکھنے والے ملکوں کے شہری 173 ملکوں میں بغیر ویزے کے پہنچ کر موقع پر ویزا حاصل کر سکتے ہیں . جرمنی وسطی یورپ ایک اہم ملک ہے . اپنے ثقافتی ورثے کی وجہ سے بہت مشہور ہے . مضبوط معیشت اسے دنیا میں مضبوط پاسپورٹ کے حامل ملکوں میں شامل کرتے ہیں .

یہ سالہا سال سے اس شہرت اور اہمیت کا حامل ملک ہے . سویڈن مضبوط ترین پاسپورٹ رکھنے والے ملکوں میں سویڈن کی پوزیشن تیسری ہے . یہ بھی یورپی یونین کا ممبر ہے اور یورپ کے شمالی حصے میں واقع ہے . بودو باش کے اعلی معیار اور بہتر سماجی پالیسیاں رکھتا ہے . سویڈن کا پاسپورت رکھنے والے افراد بھی دنیا سفری جواز کے اعتبار سے اہمیت رکھتے ہیں .

ہر جگہ ان کا استقابل کیا جاتا ہے . فن لینڈ بھی شمالی یورپ کا ایک ملک ہے . بحر بالٹک سے جرا ہوا ملک . جغرافیائی حوالے سے چھوٹا ملک مگر ترقی پسندی کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے . اس کا پاسپورٹ بھی انتہائی اہم ہے اور ٹاپ 10 پاسپورٹوں میں شامل ہے .

لکسمبرگ معاشی شناخت کا حامل ہے . سیاسی استحکام اور کثیر ثقافتی شناختوں کا حمال بھی ہے . اس کا پاسپورٹ بھی دنیا کے اہم ترین پاسپورٹوں میں شامل ہے . سپین سیاحوں کے لیے بہت ہی پسندیدہ جگہ . تاریخی حوالے سے بہت بھر پور پسمنظر رکھنے والا یہ ملک ثقافتی اعتبار سے بھی منفرد ہے . اس کے ساحلی کنارے اپنی خوبصورتی کی مثال ہیں .

سپین کا پاسپورٹ رکھنے والے سینکڑوں ملکوں میں ویزے کے بغیر جا سکتے ہیں . یا انہیں پہنچنے پر ویزا مل سکتا ہے . فرانس مغربی یورپ کا سرکردہ ملک فرانس کئی وجوہات سے مشہور اور نمایاں ہے . عالمی سیاست اور معیشت میں اہم پوزیشن کا حامل ملک ہے . ثقافتی حوالے سے بہت بھر پرا ملک ہے . اس کا پاسپورٹ بھی دنیا کے طاقتور ترین دس پاسپورٹوں میں شامل ہے .

اٹلی یورپ کے جنوب میں واقع جنوبی ملک ہے . اس کی تاریخی اہمیت بھی غیر معمولی ہے . منفرد ثقافت اور مشہور فنکار بھی اس کی پہچان ہیں . یہ سیاحوں کے لیے بڑی اہم جگہ ہے . دنیا بھر سے سیاح اٹلی کی سیر کے لیے آتے ہیں . اس ناطے اس کے پاسپورٹ کو بھی دنیا کے دس نمایں ترین پاسپورٹس میں شامل کیا گیا ہے . ہالینڈ مغربی یورپ کا ایک چھوٹا ملک ہے .

اس کی زمین ہموار تر ہے . پھولوں ، ہوائی چکیوں اور نہروں کا دیس مانا جاتا ہے . بین الاقوامی تجارت میں اس کی اپنی اہمیت ہے . اس کے پاسپورٹ کو بھی دنیا کے دس نمایاں ترین پاسپورٹس میں شامل کیا گیا ہے . آسٹریاجس اس کا دارالحکومت ویانا خوب شہرت کا حامل ہے . وسطی یورپ کا یہ ملک اپنی پہاڑی سلسلوں کی وجہ سے منفرد ہے . ہائیکنگ اور سرمائی کھیلوں کے حوالے سے بہت مشہور ہے . آسٹریا پا کاپوسپورٹ بھی دنیا کے دس مضبوط ترین اور اہم ترین پاسپورٹس میں سے ایک ہے .

. .

متعلقہ خبریں