لاہور کے ینگ ڈاکٹرز کا کلمہ چوک پر احتجاج ، پولیس کے لاٹھی چارج اور شیلنگ پر منتشر ہو گئے

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور میں ینگ ڈاکٹرز ایک بار پھر میڈیکل کے طلبہ کے ساتھ نیشنل لائسنسنگ ایگزیمینیشن ٹیسٹ ( این ایل ای ) کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور کلمہ چوک پر احتجاج کیا جس کے باعث کلمہ چوک پر ٹریفک کا شدید دباؤ رہا .

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق کلمہ چوک کے ساتھ ساتھ برکت مارکیٹ  جانے والی روڈ پر بھی ڈاکٹرز احتجاج کر رہے ہیں ، مظاہرین نے  امتحانی مراکز میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق آنسو گیس کی شیلنگ سے متعدد ڈاکٹر زخمی جبکہ 15 سے زائد مظاہرین کی طبعیت بگڑ گئی ۔ صورتحال خراب ہونے کے باعث مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا مگر ساتھ ہی اعلان کیا کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پنجاب بھرکی او پی ڈیز بند کر دیں گے ۔

دوسری جانب کلمہ چوک اور برکت مارکیٹ کی سڑکوں پر احتجاج کے باعث ٹریفک بری طرح جام رہی ، منزلوں پر پہنچنے کی جستجو میں خواتین ،بچے اور بزرگ شدید گرمی میں خوار اور کوسنے دیتے دکھائی دیے ۔

Recent Posts

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں…

5 hours ago

و یرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا۔بھارتی ٹیم…

6 hours ago

مریم نواز مری کے صحافیوں کو گھر بناکر دیں گی، عظمیٰ بخاری نے خوشخبری سنا دی

لاہور( قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ…

6 hours ago

منڈی بہاؤ الدین میں بیوی کے تشدد سے شوہر جاں بحق

منڈی بہاؤ الدین (قدرت روزنامہ) منڈی بہاؤالدین کے قریب ساہنا گاؤں میں بیوی کے تشدد…

7 hours ago

چین سے معاہدوں پر عملدرآمد میں تعطل برداشت نہیں ، وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورہِ چین کے…

7 hours ago

محبت کسی بھی عمر میں ممکن ہے: صنم سعید ،35 سال کی عمر میں شادی کے سوال پر جواب

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکارہ صنم سعید نے 35 سال کی عمر میں شادی کرنے کے سوال پر…

7 hours ago