سعودی عرب میں انوکھی ڈکیتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

ریاض (قدرت روزنامہ)مشرقی سعودی عرب کی گورنری قطیف میں دو افراد نے ایک شخص پر کو گاڑی مار کر زخمی کر دیا اور پھر اس کے پاس جو کچھ تھا لے کر فرار ہوگئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق واقعہ کا ویڈیو کلپ سماجی ویب سائٹس پر وائرل ہوگیا

جس کے بعد پولیس نے کارروائی کر کے ان دونوں افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ٹویٹر پر سعودی پبلک سیکیورٹی اکائونٹ سے شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ خوفناک ویڈیو میں نظر آنے والے دونوں حملہ آور سعودی تھے اور حکام نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ قانونی کارروائی کر کے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔ متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی گئی۔ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کار ایک شخص کو گلی میں ٹکراتی ہے اور اسے زمین پر گرا دیتی ہے ۔ اس دوران ایک شخص گاڑی سے باہر نکلا اور زخمی شخص سے کچھ سامان لے کر دوبارہ گاڑی میں سوار ہوگیا اور کار چل پڑی ۔ ویڈیو کو انٹیریئر سنیپ کے ذریعہ شائع کیا گیا تھا۔

Recent Posts

جلسوں کے لئے میدان بھرنے کی بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بیان…

20 mins ago

پنجاب؛ سبزیوں کی کاشت بڑھانے کیلیے کوآپریٹو فارمنگ متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز سمیت سبزیوں کی کاشت بڑھانے کے لیے کو…

30 mins ago

ملک میں میڈیکل، ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ کا انعقاد، سوشل میڈیا پر وائرل پرچہ جعلی قرار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے ٹیسٹ…

37 mins ago

ایف بی آر کا کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ لگانے کیلیے ایجنسیوں کی مدد لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کرپشن میں ملوث افسران…

44 mins ago

حکومت کا ٹیکس قوانین پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلیے ٹیکس قوانین…

52 mins ago

لاہور؛ پی ٹی آئی کے 487 متحرک کارکنوں، رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 487 متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کی…

59 mins ago