اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گردشی قرضہ ختم کرنے کی دعویدار حکومت نےقرض چڑھانے نئے ریکارڈ بنا ڈالے. گردشی قرضہ بے قابو ،تفصیلات سامنے آ گئیں۔
دستاویز کے مطابق موجودہ حکومت نے اب تک گردشی قرضے میں 1128 ارب روپے اضافہ کیا، مالی سال 2020-21 میں گردشی قرضے میں 130 اب روپے کا اضافہ ہوا مالی سال 2019-20 میں 538 ارب اور 2018-19 میں گردشی قرضے میں 460 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔2019-20 میں گردشی قرضہ 2150 اور 2020-21 میں 2280 ارب روپے تک پہنچا، ن لیگی دور 2013-14 سے 2017-18 کے دوران گردشی قرضہ 705 ارب روپے بڑھا تھا، پی پی دور 2008-09 سے 2012-13 تک گردشی قرضے میں 503 ارب روپے اضافہ ہوا تھا۔
مسلم لیگ ن کے دورکے اختتام تک گردشی قرضے کا حجم 1152 ارب روپے تک پہنچا، مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں 480 ارب روپے کا گردشی قرضہ اداکیا، مالی سال 2019-20 میں گردشی قرضے میں سب سے زیادہ 538 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرگودھا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی (…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنیل شیٹھی شوٹنگ کے دوران حادثے کا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی کے بعد چائے کی پتی کی قیمت بھی کم…
لاہور(قدرت روزنامہ)موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی گجرات میں انڈوں کی قیمت میں بڑا اضافہ…