‘ ماہرہ نے یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ’مائی لَو‘ اور ساتھ ایک دل بھی بنایا . ماہرہ کی سفید لباس میں دلکش تصاویر یہی نہیں ماہرہ نے اپنی اس انسٹا پوسٹ میں سلیم کریم کو بھی ٹیگ کیا جس سے واضح ہوتا ہے کہ اداکارہ اپنی محبت کو سامنے لے آئی ہیں . ماہرہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے دیگر فنکار سلیم کریم کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں، اور ماہرہ کو صحیح محبت کے انتخاب پر سراہتے بھی دکھائی دے رہے ہیں . ماہرہ خان کی بھارتی ڈراموں میں بھی انٹری یاد رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) کے ساتھ انسٹاگرام پر ایک لائیو ویڈیو سیشن کے دوران بتایا تھا کہ انہیں سلیم کریم سے محبت ہوگئی ہے، اس سے متعلق بیان کرنا مشکل ہے، پتا نہیں وہ مجھے کسی نیکی کے بدلے ملے ہیں وہ اس کی مستحق تو نہیں تھیں . میزبان ایچ ایس وائی نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ جب انہیں دیکھتی ہیں تو آپ کو کیا احساس ہوتا ہے، اداکارہ نے اس بات پر کہا کہ انہیں ہمسفر ڈرامے کی ایک لائن یاد آئی ہے جس میں اشعر نے خرد کے بارے میں کہا تھا کہ پتا نہیں تم مجھے کس نیکی کے بدلے میں ملی ہو . . .
(قدرت روزنامہ)فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی محبت سلیم کریم سے اپنی محبت کا اظہار کردیا، جس نے اس معاملے سے متعلق تمام افواہوں کو ختم کردیا ہے .
انسٹاگرام پر سلیم کریم کیلئے شیئر کردہ پوسٹ میں ماہرہ نے لکھا کہ ’آپ نے مجھے بہتر انسان بنایا، اور آپ ہی صحیح انسان اور حقیقی محبت ہیں .
متعلقہ خبریں