ماہرہ نے اپنی محبت ’سلیم‘ سے پیار کا اظہار کردیا

(قدرت روزنامہ)فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی محبت سلیم کریم سے اپنی محبت کا اظہار کردیا، جس نے اس معاملے سے متعلق تمام افواہوں کو ختم کردیا ہے۔

انسٹاگرام پر سلیم کریم کیلئے شیئر کردہ پوسٹ میں ماہرہ نے لکھا کہ ’آپ نے مجھے بہتر انسان بنایا، اور آپ ہی صحیح انسان اور حقیقی محبت ہیں۔‘

ماہرہ نے یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ’مائی لَو‘ اور ساتھ ایک دل بھی بنایا۔

ماہرہ کی سفید لباس میں دلکش تصاویر

یہی نہیں ماہرہ نے اپنی اس انسٹا پوسٹ میں سلیم کریم کو بھی ٹیگ کیا جس سے واضح ہوتا ہے کہ اداکارہ اپنی محبت کو سامنے لے آئی ہیں۔

ماہرہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے دیگر فنکار سلیم کریم کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں، اور ماہرہ کو صحیح محبت کے انتخاب پر سراہتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

ماہرہ خان کی بھارتی ڈراموں میں بھی انٹری

یاد رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) کے ساتھ انسٹاگرام پر ایک لائیو ویڈیو سیشن کے دوران بتایا تھا کہ انہیں سلیم کریم سے محبت ہوگئی ہے، اس سے متعلق بیان کرنا مشکل ہے، پتا نہیں وہ مجھے کسی نیکی کے بدلے ملے ہیں وہ اس کی مستحق تو نہیں تھیں۔

میزبان ایچ ایس وائی نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ جب انہیں دیکھتی ہیں تو آپ کو کیا احساس ہوتا ہے، اداکارہ نے اس بات پر کہا کہ انہیں ہمسفر ڈرامے کی ایک لائن یاد آئی ہے جس میں اشعر نے خرد کے بارے میں کہا تھا کہ پتا نہیں تم مجھے کس نیکی کے بدلے میں ملی ہو۔

Recent Posts

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

18 mins ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

21 mins ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

47 mins ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

2 hours ago

موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کی بیساکھیوں پر ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید کا کہنا ہے…

2 hours ago

صنم جاوید کے والد 2 روز بعد گھر پہنچ گئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال خان…

2 hours ago