پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی الرٹ

(قدرت روزنامہ)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکوں کےبعد پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی الرٹ کردی گئی . لیویز حکام کے مطابق پاک افغان بارڈر پر آنے جانے والوں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے جبکہ باب دوستی سے پیدل آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیاں معمول کےمطابق جاری ہیں .

حکام نے بتایا کہ افغانستان میں حالات کے پیش نظر سرحد پر سیکیورٹی میں غیرمعمولی اضافہ کیا گیا ہے . اس کے علاوہ اندرون ملک جانے والی قومی شاہراہ کی چیک پوسٹوں پر بھی سخت چیکنگ جاری ہے . . .

متعلقہ خبریں