اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے واشنگٹن پوسٹ کو ایک اہم انٹرویو دیا جس میں انہوں نے دو ٹوک انداز میں پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ڈاکٹر معید یوسف نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا پاکستان کو افغانستان میں موجودہ صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرانا بالکل غلط ہے۔ پاکستان نے امریکی جنگ میں ساتھ مل کر کام کیا مگر اس کے بعد پاکستان پر منفی ردعمل آیا۔
انہوں نے واشنگٹن پوسٹ کو واضح کیا کہ 9/11 کے بعد ہزاروں پاکستانی فوجی اپنے ہی ملک میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا پاکستان نے افغان نیشنل آرمی سے کہا تھا ہے کہ وہ لڑائی نہ کرے؟
فون انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے واشنگٹن کی درخواست پر طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں مدد کی لیکن اب نتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے جو کہ بلکل نہ مناسب ہے۔ افغانستان میں عدم استحکام پاکستان کے لیے دہشت گردی، افغان مہاجرین کی آمد اور معاشی مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔
افغانستان میں امن اور استحکام کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا کیوں کہ خطے میں امن کسی ایک کی کاوشوں سے ممکن نہیں۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر نوے کی دہائی کی غلطیوں کو دہرایا گیا تو نتیجہ بھی وہی نکلے گا۔
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…
لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…