21 دسمبر کو ماورا حسین کی کون سی خواہش پوری ہوئی؟

سعودی عرب(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے والدہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

اداکارہ نے مکۃ المکرمہ سے ویڈیو شیئر کی ہے تاہم اس سے قبل انہوں نے والدہ کے ساتھ مقدس شہر مدینہ منورہ سے تصاویر شیئر کی تھیں ۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماورا حسین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’21 دسمبر 2022 کے دن میری سب سے بڑی خواہش پوری ہوئی، الحمداللہ‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اور کیا مانگوں اللہ سے الحمدللہ‘۔

انہوں نے خانہ کعبہ کی ایموجیز بھی شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور بتایا کہ انہوں نے والدہ کے ہمراہ 2 بار عمرے کی ادائیگی کی اور اب زندگی کو مکمل محسوس کر رہی ہیں۔

عمرے کی ادائیگی سے قبل اداکارہ نے ایک الگ پوسٹ میں مسجد نبویؐ جانے کیلئے اپنے جوش و خروش کا ذکر کیا تھا۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’نماز عشق کریں گے ادا مدینے میں، براہ راست ہے راہ خدا مدینے میں‘۔

انہوں نے لکھا کہ مسجد نبوی کے ریاض الجنۃ میں دعا مانگنا میری زندگی کا سب سے پرسکون تجربہ تھا جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

Recent Posts

لاہور؛ پی ٹی آئی کے 487 متحرک کارکنوں، رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 487 متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کی…

4 mins ago

دیر اور مالاکنڈ میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں گرد و نواح میں زلزلے کے شدید…

10 mins ago

خاران میں سیکیورٹی فورسز کے قریب بم دھماکا؛ 7 افراد زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کے قریب دھماکے میں 7 افراد…

17 mins ago

عمران خان پاکستان میں اسرائیل سے متعلق عوامی رائے اور فوجی پالیسی بدل سکتے ہیں، یروشلم پوسٹ

تل ابيب(قدرت روزنامہ) یروشلم پوسٹ نے اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے دعوؤں کی…

23 mins ago

پاکستان کے عوام دوبارہ پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے نہیں ہوں گے،بیرسٹر دانیال چودھری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر دانیال چودھری نے کہاہے کہ کل لاہور…

25 mins ago

پریتی زنٹا کو بالی وڈ سے کس نے 600 کروڑ کی جائیداد کی پیشکش کی تھی اور اداکارہ نے اس پر کیا کہا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک مرتبہ بالی وڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا…

47 mins ago