ممبئی(قدرت روزنامہ)میں تمھاری نوکر نہیں ہوں۔ تم ہر گز مجھ سے اس طرح بات نہیں کرسکتے۔”غصے میں کہے گئے یہ الفاظ ایک ائیر ہوسٹس کے ہیں جن کا تعلق بھارت کی انڈیگو ایئر لائن سے ہے۔ فلائٹ کے دوران مسافر کے رویے پر ایئر ہوسٹس غصہ ہو کر کیا جواب دیتی ہیں ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر کسی چیز کے نہ ملنے پر غصہ کرتا ہے اور اونچی آواز میں بات کرتا ہے جبکہ ایئر ہوسٹس اسے سمجھانے کی کوشش کررہی ہے لیکن مسافر اس سے بھی لڑنے لگتا ہے۔ ایئر ہوسٹس کہتی ہے کہ آپ کی وجہ سے ہمارے عملہ کا ایک فرد رو پڑا ہے۔
آپ کو کوئی حق نہیں کہ ہمارے عملے سے اس طرح بات کریںنوکر ہو کر مجھ پر چلاتی ہواس بات کے جواب میں مسافر کہتا ہے کہ تم یہاں نوکر ہو تم مجھ پر چلا رہی ہو تو ایئر ہوسٹس کہتی ہے میں تمھاری نوکر نہیں ہوں میں یہاں ملازمت کرتی ہوں اور چلا اس لئے رہی ہوں کیوں کہ تم مجھ پر چلا رہے ہو۔ اتنے میں دوسری ایئر ہوسٹس آ کر اسے لے جاتی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا ردعملسوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے آتے ہی صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بے شک ایئر ہوسٹس ہمارے آرام کی خاطر جہاز میں موجود ہوتی ہیں لیکن کسی کو حق نہیں کہ ان سے بدتمیزی کرے یا ان کی تضحیک کرے۔
نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…
ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…
ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…
اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…