صحت سے متعلق کچی پالک کھانے کے فوائد اور نقصانات

(قدرت روزنامہ)ہرے پتوں پر مشتمل گھروں میں بطور سالن یا پکوڑوں میں شامل کر کے پکائی جانے والی پالک کو کچا استعمال کرنے سے صحت پر بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں جنہیں جاننے کے بعد پالک سے مزید فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں مگر اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق پالک آئرن سے بھرپور ایک صحت بخش سبزی ہے جس کا استعمال ہر عمر کے فرد کے لیے یکساں موزوں ہے، پالک کی سبزی اکثر اوقات دیگر سبزیوں کے ساتھ ملا کر بھی پکائی جاتی ہے جیسے کہ پالک پنیر، پالک گوشت اور پالک کے پکوڑے وغیرہ۔

غذائی ماہرین کے مطابق ایک کپ پکی ہوئی پالک میں 41 کیلوریز پائی جاتی ہیں جبکہ کچی پالک میں 7 کیلوریز موجود ہوتی ہیں، پالک میں وٹامن ’اے‘ اور ’کے‘ کی بھی غیر معمولی مقدار پائی جاتی ہے جو کہ انسانی صحت کے لیے ناگزیر ہیں۔

اس کے علاوہ پالک میں مختلف منرلز اور وٹامن میں میگنیز، فولیٹ، میگنیشیم، آئرن، کاپر، وٹامن بی2، وٹامن بی6، وٹامن ای، کیلشیم ، پوٹاشیم، وٹامن سی، پانی کی وافر مقدار، پروٹین، کاربوہائڈریٹس، شوگر اور بڑی تعداد میں فائبر موجود ہوتا ہے۔

کچی پالک کھانے کے نتیجے میں صحت پر حاصل ہونے والے چند مثبت اثرات مندرجہ ذیل ہیں:

غذائی ماہرین کے مطابق پالک کو پکا کر یا کچا بھی کھایا جا سکتا ہے، اسے بطور سلاد یا اسموتھی استعمال کرنے سے متعدد بیماریوں سے نجات حاصل ہوتی ہے اور مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، خون کی کمی کی شکایت رکھنے والے افراد کو طبی ماہرین کی جانب سے ہری سبزیوں کا استعمال یعنی کے پالک کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔

پالک کے استعمال سے صحت سمیت خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے، وٹامن سی ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہے جسے جلد اور بالوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے اہم وٹامن مانا جاتا ہے۔

ہری سبزیوں میں جن میں زیادہ آئرن اور معدنیات پائے جاتے ہیں پالک ان میں سرفہرست ہے، اسی لیے پالک کا استعمال ڈاکٹروں کی جانب سے زیادہ تجویز کیا جاتا ہے، پالک ایک صحت کا خزانہ ہے جو سستے داموں مارکیٹ سے با آسانی دستیاب ہے۔

پالک میں پائے جانے والے فولک ایسڈ کو وٹامن بی 9 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، یہ کمپاؤنڈ حاملہ خواتین کے لیے بہت ضروری ہے، فولک ایسڈ پٹھوں کی افزائش میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے ۔

پالک میں وافر مقدار میں پایا جانے والا کیلشیم ہڈیوں کو فریکچر ہونے سے بچاتا ہے، ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے، وٹامن اے، وٹامن سی، فائبر، فولک ایسڈ بڑی آنت اور چھاتی کے کینسر کے خلاف مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔

کچی پالک کھانے کے نتیجے میں صحت پر حاصل ہونے والے منفی و مثبت اثرات مندرجہ ذیل ہیں:

کچی پالک میں نمک کی مقدار اچھی خاصی پائی جاتی ہے، ماہرین کے مطابق ضرورت سے زیادہ کچی پالک کھانے کے نتیجے میں اس میں پائے جانے والے ایک مخصوص نمک کے سبب گردوں میں پتھری بننےکا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کچی پالک کے زیادہ استعمال کے نتیجے میں پیٹ درد ، متلی، الٹی، بخار کی شکایت بھی ہو سکتی ہے۔

Recent Posts

ملتان ٹیسٹ، پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 328 رنز بنا لیے

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کےپہلے روز کے کھیل کے…

2 mins ago

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی…

6 mins ago

کے پی ہاؤس میں توڑ پھوڑکی تحقیقات کیلئے11 رکنی خصوصی کمیٹی کی منظوری

پشاور (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نےکےپی ہاوس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلئے…

25 mins ago

فلسطین کے معاملے میں کوئی بھی پیچھے نہیں ہٹے گا،بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم خارجہ سطح…

46 mins ago

ثنا جاوید کے سابق شوہر عمیر جیسوال نے بھی دوسری شادی کر لی

لاہور(قدرت روزنامہ)شعیب ملک کی دوسری بیوی ثنا جاوید کے سابق شوہر عمیر جیسوال نے بھی…

49 mins ago

احتجاج کے دوران گرفتار ہونیوالے اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی کے پرو ڈکشن آرڈرز جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کےسپیکر اسمبلی نے معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ لیاقت علی اور رکن…

54 mins ago