فاطمہ آفندی نے بالی ووڈ فلم کیوں ٹھکرائی؟ اداکارہ نے بتادیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے بالی ووڈ فلم میں کام کرنے سے انکار کی وجہ بتادی۔حال ہی میں برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے یہ بات کسی کو نہیں بتائی کہ ان سے بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر نے رابطہ کیا تھا، لیکن پھر بھی یہ بات نکل کر میڈیا تک پہنچ گئی تھی۔
فاطمہ آفندی نے بتایا کہ بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر انیس بزمی کی ایک فلم کے لیے کچھ سال قبل مجھے کال آئی تھی جس میں کہا گیا کہ بھارت میں میرا انٹرویو ہے اور ایک فلم ہے تو کیا آپ وہ کرنا پسند کریں گی؟

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے انکار کردیا جس پر انہوں نے وجہ پوچھی تو میں نے کہا کہ میرے کچھ دائرہ کار ہیں، ان کے باہر جاکر میں کام نہیں کرسکتی، مجھے فیملی کی جانب سے کوئی روک ٹوک نہیں لیکن میں نے اپنے لیے کچھ باؤنڈریز سیٹ کی ہوئی ہیں اور وہ ڈراموں کے لیے بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلموں میں کام کے کچھ تقاضے ہوتے ہیں، وہاں جسم کی نمائش کرنی پڑتی ہے، کچھ ایسے سین عکسبند کروانے ہوتے ہیں جو میں نہیں کر سکتی، الحمداللہ میں اپنے کام سے خوش ہوں۔

یاد رہے کہ فاطمہ آفندی پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی سابق نیوز اینکر اور مقبول اداکارہ فوزیہ مشتاق کی بیٹی ہیں۔اداکارہ اکثر و بیشتر اپنی اور فیملی کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر کے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔

Recent Posts

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

3 mins ago

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

17 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

41 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

58 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago