قیادت نے فیصلہ کیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے، فواد چوہدری


لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے رہنما فواد حسین چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے، ہمارا وفد جلد پرویز الٰہی سے ملے گا اور تاریخ طے کرے گا۔لاہور زمان پارک کے باہر دیگر رہنماؤں میاں اسلم اقبال اور مسرت جمشید چیمہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ رانا ثنا اللہ اور سعد رفیق سے گزارش ہے کہ وہ اکانومی پر بات نہ کیا کریں، یہ تو نریندر مودی کے لبیرازم پر بات کرنے کے مترادف ہے، یہ اپنے وزیر فنانس کی بات سن لیں تو پتا چل جائے گا کہ اکانومی کا کیا حال کیا۔
انہوں ںے کہا کہ آج دہشت گردی اسلام آباد تک پہنچ گئی، ہمارے دور میں دہشت گردی نہ ہونے کے برابر رہ گئی تھی، افغانستان میں عدم استحکام کی قیمت پاکستان کو ادا کرنا پڑے گی، افغانستان کے ساتھ تعلقات کو خراب کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بلاول نے خارجہ پالیسی کا بیڑہ غرق کر دیا، کابینہ کا فوکس بیرون ملک دوروں پر ہے اور کیسز ختم پر ہے، پاکستان میں اس وقت تک استحکام نہیں آئے گا جب تک الیکشن نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم جب اسمبلی میں جا کر استعفی منظور کروانے کا کہتے ہیں تو اسپیکر بھاگ جاتے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 127 استعفی آئے، مریم نواز کے کہنے پر تو صفدر کا بھائی استعفی دے کر بھاگ گیا تھا، عمران خان نے اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان کیا تو کالے چور کی طرح بھاگ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج عمران خان نے پنجاب کی سینئر لیڈر شپ کا اجلاس طلب کیا ہے، فیصلہ کیا ہے کہ ہم اعتماد کا ووٹ لینے جا رہے ہیں، ہمارا ایک وفد چوہدری پرویز الٰہی سے ملنے جائے گا اور ووٹ کی تاریخ طے کریں گا، تمام ارکان اعتماد کا ووٹ چوہدری پرویز الٰہی کو دیں گے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ آپ جب چاہیں اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں، چوہدری شجاعت بزرگ آدمی ہیں ان کا شہباز شریف سے ملاقاتوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا فائدہ ہمیں ہی پہنچے گا۔
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ بیرونی سازش کے تحت چوروں کو مسلط کیا گیا، سات ماہ سے غریب آدمی مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گیا ہے، آج غریب آدمی سوچنے پر مجبور ہے کہ کیا کریں، حکمران اپنی اولادوں کا سوچ رہے ہیں اور اپنے کیسز ختم کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سازش میں کرائم منسٹر اور آصف زرداری شامل ہیں، ہم کورٹ کے فیصلے سے پہلے پہلے اعتماد کا ووٹ لیں گے، ہم اسمبلی توڑ کر چاہتے ہیں کہ شفاف انتخابات ہو، پاکستان سے چھ لاکھ سے زیادہ لوگوں بیرون ملک چلے گئے ہیں۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ الیکشن ہو کر رہنا ہے مگر ہم عوام کی عدالت میں بھی سرخ رو ہوئے ہیں، ہم اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنے والے نہیں، ملک میں حقیقی آزادی آ کر رہے گی۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

3 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

9 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

23 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

31 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

38 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

44 mins ago