لاہور(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہزار سی سی سے کم گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں عمومی اضافہ کا رحجان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں ملک میں ایک ہزار سی سی سے کم پاور کی 4289 یونٹس کاروں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 399.88 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں ملک میں ایک ہزار سی سی سے کم گاڑیوں کی 858 یونٹس کاروں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔
جولائی 2021 میں ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم پاورکی7060 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں163.72 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم 2677 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
ان میں سوزوکی بولان اورسوزوکی آلٹوکی کاریں شامل ہیں۔جولائی میں ملک میں سوزوکی بولان کی 396 یونٹس کاروں کی پیداواراور950 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی۔ اسی طرح مالی سال کے پہلے ماہ میں ملک میں سوزوکی آلٹو کی 3,893 یونٹس کاروں کی پیداواراور6,110 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…
ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…
مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…