فیس بک رواں سال ڈیجیٹل والٹ نووی لانچ کرنے کیلئے تیار

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) فیس بک ایک ڈیجیٹل والٹ نووی لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے جو صارفین کو کرپٹو کرنسی جمع کرنے دے گا . فیس بک کے کرپٹو یونٹ کے سربراہ ڈیوڈ مارکس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کمپنی کے بڑے عہدیدار اس سال نووی نامی ڈیجیٹل والٹ کو لانچ کرنے کے لیے کافی پرعزم ہیں .

مارکس نے کہا کہ وہ نووی کوڈائم کے ساتھ جاری کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ڈائم ڈالر سے منسلک ایک ڈیجیٹل کرنسی جسے کمپنی بنا رہی ہے، لیکن ڈائم کا وقت غیر یقینی ہے . 2019 میں فیس بک نے کہا کہ وہ ایک کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جسے اس وقت لبرا کہا جاتا تھا . تاہم اس پروجیکٹ کو سیکورٹی اورقابل اعتماد ہونے سے متعلق خدشات پر ریگولیٹری مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا . دسمبر 2020 میں لبرا نے اپنا نام بدل کر ڈائم رکھ دیا اور اسٹریٹجک تبدیلی کے ایک حصے کے طور پر سوئٹزرلینڈ سے امریکہ منتقل ہو گیا . . .

متعلقہ خبریں