فیس بک رواں سال ڈیجیٹل والٹ نووی لانچ کرنے کیلئے تیار

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) فیس بک ایک ڈیجیٹل والٹ نووی لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے جو صارفین کو کرپٹو کرنسی جمع کرنے دے گا۔

فیس بک کے کرپٹو یونٹ کے سربراہ ڈیوڈ مارکس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کمپنی کے بڑے عہدیدار اس سال نووی نامی ڈیجیٹل والٹ کو لانچ کرنے کے لیے کافی پرعزم ہیں۔

مارکس نے کہا کہ وہ نووی کوڈائم کے ساتھ جاری کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ڈائم ڈالر سے منسلک ایک ڈیجیٹل کرنسی جسے کمپنی بنا رہی ہے، لیکن ڈائم کا وقت غیر یقینی ہے۔

2019 میں فیس بک نے کہا کہ وہ ایک کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جسے اس وقت لبرا کہا جاتا تھا۔ تاہم اس پروجیکٹ کو سیکورٹی اورقابل اعتماد ہونے سے متعلق خدشات پر ریگولیٹری مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

دسمبر 2020 میں لبرا نے اپنا نام بدل کر ڈائم رکھ دیا اور اسٹریٹجک تبدیلی کے ایک حصے کے طور پر سوئٹزرلینڈ سے امریکہ منتقل ہو گیا۔

Recent Posts

میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اورحراساں کرنے پر 3 پولیس اہلکار برطرف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اورحراساں کرنے…

4 mins ago

پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں حکومت کی جانب سے مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ کردیا…

17 mins ago

این اے97 تاندلیانوالہ:دوبارہ گنتی کیلئے لیگی امیدوار کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) سپریم کورٹ نے این اے 97 تاندلیانوالہ میں ووٹوں…

23 mins ago

لاہور جلسہ؛ علی گنڈاپور کی قیادت میں قافلہ روانہ، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن تیار

پشاور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے علی گنڈاپور کی قیادت میں…

26 mins ago

پنجاب کے 12 اضلاع کے مختلف علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں گی

لاہور ( قدرت روزنامہ )پنجاب بھر میں ہونے والے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ…

28 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف آج امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف آج امریکا کے د ورے پر روانہ…

42 mins ago