پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے وطن واپس پہنچ گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے وطن واپس پہنچ گئی، کھلاڑی جمیکا سے براستہ لندن لاہور پہنچے۔

وطن واپس آنے والے اسکواڈ میں بابر اعظم، عابد علی، عمران بٹ، فواد عالم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

یاسر شاہ اور نسیم شاہ کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے ویسٹ انڈیز میں رک گئے۔ محمد عباس اور اظہر علی انگلینڈ میں کاؤنٹی سیزن کھیلیں گے جبکہ کوچ مصباح الحق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث جمیکا میں قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔کنگسٹن سے وطن واپس روانگی سے چند گھنٹے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس کے بعد اب وہ 10 روز تک جمیکا میں قرنطینہ کریں گے جس کے بعد انہیں پاکستان واپسی کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک صفر سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

4 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

4 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

5 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago