کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شدید معاشی بحران کے ساتھ ملک کو دہشت گردی کی نئی لہر کا بھی سامنا ہے، ہم متحد ہو کر اس بحران سے ملک کو نکالیں گے۔مزارِ قائد پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کا مقابلہ کرتے آئے ہیں، جس کے لیے متحدہ ہونا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کو بھی کرسمس کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، سندھ حکومت وفاق کے ساتھ مل کر سیلاب زدگان کی بحالی کا کام کر رہی ہے، اس مون سون میں ہم نے شدید سیلاب دیکھا ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں متحد رہنا چاہیے، کشمیریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کے عوام آپ کے ساتھ ہیں۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات قائد کے رہنما اصولوں کو اپنانے کا تقاضہ کرتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج ہم سب عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے متحد رہیں گے۔
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…