راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تمام نااہل ایک اہل کو نااہل کرانے میں لگے ہوئے ہیں جسکےعزائم منفی ہیں وہ ناکام ہونگے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ عمران کے فیصلوں کو عوام میں پذیرائی ملتی ہے اور PDM کو رسوائی، بلاول FATF کے اجلاس سے بائیکاٹ کر گئے تھے اور وہ کہتا ہے فیٹف سے میں نےنکالا، عدالت میں کیس گورنر کے نوٹیفکیشن کا تھا، اسمبلی توڑنے اور جوڑنے کا نہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ جب عوامی رائےعامہ کا احترام نہیں ہوتا تو جمہوریت نہیں آمریت ہوتی ہے، قانون میں خودکشی کی ناکام کوشش کی سزا معاف کردی گئی ہے۔
سابق وزیر نے مزید کہا کہ آئین موم کی ناک بن گیا ہے اور ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہے، تنخواہ دینے کے پیسے نہیں، ممبروں کی منڈی لگی ہے ، وزراء کی تعداد 77 ہے، 22 بےمحکمہ ہیں، 50 کروڑ تک کرپشن حلال اور چھوٹی چوری حرام ہے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…