رمیز راجہ، اسد علی پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں شامل

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیض راجہ اور اسد علی خان کا نام بطور بورڈ آف گورنرز میں شامل ہونے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی چیئرمین کا انتخاب بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کے اجلاس میں کیا جاتا ہے اور اُمیدوار ہونے کیلئے بنیادی شرط بی او جی کا ممبر ہونا لازمی ہے۔

دونوں ناموں کی منظوری وزیر اعظم عمران نے دی ہے،  بی او جی دونوں ناموں میں سے ایک کا چئیرمین پی سی بی کا چناو کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کے عہدے کی مدت پوری ہونے کے بعد اب پی سی بی نئے چیئرمین کے انتخاب کی طرف بڑھ رہا ہے۔

پی سی بی آئین کے آرٹیکل 6کے مطابق چیئرمین کا انتخاب بورڈ آف گورنرز کے ممبران اپنے درمیان میں سے ہی کرتے ہیں، چیئرمین کے عہدے کی مدت 3 سال ہوتی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق کرکٹررمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنائے جانے کا امکان ہے۔

کچھ روز قبل عمران خان نے سابق کپتان رمیز راجہ سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی تھی، ملاقات کے بعد عمران خان کی طرف سے رمیزراجہ کا نام بطور چئیرمین پی سی بی بورڈ آف گورنرز کو بھجوانے کی خبروں نے زور پکڑ لیا تھا۔

یاد رہے کہ 59 سالہ رمیز راجہ پاکستان کی جانب سے 57 ٹیسٹ اور 198 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں۔

سابق کپتان انٹرنیشنل و ڈومسٹک کرکٹ میں کمنٹری کا بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور انہیں کرکٹ کا راجہ بھی کہا جاتا ہے۔ رمیز راجہ 1992 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم بھی حصہ تھے، اور انہوں نے ہی ورلڈ کپ فائنل میں تاریخی کیچ پکڑا تھا۔

اس کے علاوہ سابق کپتان کو فلم سازی کا بھی شوق ہے، انہوں نے بھارتی فلم تور باز میں بطور کریٹیو ڈائریکٹر خدمات سرانجام دی تھیں۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

4 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

4 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago