مجھے شوٹنگ کے دوران کبھی کسی نے ہراساں نہیں کیا، درفشاں سلیم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شو بز انڈسٹری کی نامور اداکارہدرفشاں سلیم کا کہنا ہے کہ مجھے شوٹنگ کے دوران کبھی کسی نے ہراساں نہیں کیا۔اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ میں ایک وقت میں ایک ہی ڈرامے میں کام کرتی ہوں، میرے ڈراموں کے اسکرپٹ امی پڑھتی ہیں،اور ڈرامے کیسی تیری خود غرضی کا اسکرپٹ میری امی تک نہیں پہنچا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں شروع سے ہی اداکاری کرنا چاہتی تھی لیکن گھر والوں کی جانب سے کہا گیا کہ پہلے تعلیم مکمل کرو، تو میں نے ایل ایل بی کیا۔
درفشاں سلیم نے بتایا کہ میں نے ایسے خاندان میں پرورش پائی جہاں ٹی وی دیکھنے اور موبائل فون کے استعال کے حوالے سے سختیاں تھیں، میرے پاس اے لیول تک فون بھی نہیں تھا۔

شوبز میں ہراسانی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میرے والدین نہیں چاہتے تھے کہ میں شوبز انڈسٹری میں آؤں کیونکہ ان کے ذہنوں میں یہ بات تھی کہ یہاں خواتین کے ساتھ ہراسانی ہوتی ہے، میں ایمانداری سے کہتی ہوں کہ گزشتہ 2 برسوں کے دوران میں نے کبھی شوٹنگ کے دوران ہراسانی محسوس نہیں کی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ کجھے کسی نے ہراساں نہیں کیا ، یہ میرا تجربہ ہے، ہوسکتا ہے ایسا اس لیے ہوا ہو کہ میں نے بڑے پروڈکشن ہاؤسز اور فنکاروں کے ساتھ کام کیا، جنہوں نے میرا خیال رکھا۔
درفشاں سلیم نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے حالیہ چند برسوں کے دوران شوبز انڈسٹری میں بڑی تبدیلی آئی ہے، یہ خواتین کے لیے محفوظ جگہ بنی ہے کیونکہ میشا شفیع جیسے لوگوں نے اس پر آواز بلند کی ہے، اب ہر شخص ڈرتا ہے، انہیں اپنی حد کا پتہ چل گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اس حوالے سے بہت سی باتیں سنی ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ حالات اب پہلے سے کافی بہتر ہیں۔یاد رہے کہ اداکارہ درفشاں سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جاتا ہے۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

46 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

54 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

2 hours ago