شدید طوفانی بارش میں بھی دعا مانگتے رہے ۔۔ بیت اللّٰہ میں طواف کے روح پرور مناظر، خوبصورت ویڈیو


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خانہ کعبہ مسلمانوں کے لیئے دنیا کی سب سے خوبصورت اور مقدس جگہ ہے جہاں جانا اور بیت اللّٰہ کے سامنے کھڑے ہو کر دعا مانگنا، یہ وہ خواب ہے جو ہر کوئی دیکھتا ہے۔کل مکہ مکرمہ میں کالی گھٹائیں خوب جم کر برسیں، جس کے بعد بیت اللہ شریف کی چھت پر برسنے والی بارش اور میزابِ رحمت سے گرتے پانی کے قطروں کے روح پرور مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔
بارش کے دوران عمرہ زائرین نے طواف جاری رکھا، جس کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ معتمرین کو طواف کےدوران اللہ سے اپنی التجائیں مانگتے دیکھا جا سکتا ہے جو بارش کے دوران اللہ سے اپنے اور اپنے پیاروں کے لیے خیر کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔
دوسری جانب مدینہ منورہ میں بھی بارانِ رحمت برستی رہی۔
بارش کے بعد مسجد کے داخلی اور خارجی راستوں سے پانی نکالنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ زائرین آسانی اور سہولت کے ساتھ مناسک اور عبادات ادا کر سکیں۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago