دانیہ شاہ کی والدہ کو بشریٰ اقبال نے کرارا جواب دے دیا


کراچی (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت مسترد ہونے کے بعد ان کی والدہ کی جانب سے میزبان کی پہلی سابقہ اہلیہ، بشریٰ اقبال پر سنگین الزامات عائد کئے تو بشری اقبال کا بیان بھی سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ ملزمہ دانیہ شاہ کی والدہ مجھ پر اور میرے بچوں پر جھوٹے الزامات لگا رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ’اب دانیہ شاہ کی والدہ ہمارے پیچھے پڑ گئی ہیں، اب ان کا شکار ہم ہیں، ان کی کہانی پیسے سے شروع ہوتی ہے اور پیسے پر ختم ہوتی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے معاملات ایسے نہیں ہیں ، ماں باپ کی جائیداد میں جو کچھ ہوتا ہے ماں باپ کے بعد وہ اولاد کا ہی ہوتا ہے، ایسی جنگیں کیا لڑنا، یہاں وہ بچے لڑ رہے ہیں تو اپنے باپ کی عزت و وقار کے لئے۔

یہ صرف عامر کی عزت کی بات نہیں ہے، وہ بچے بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں، جب وہ مبینہ ویڈیو ریلیز ہوئی تو ان کو بھی تکلیف ہوئی ہے، یہ ایک ایسی تکلیف ہے جو وہ بچے ساری زندگی بھلا نہیں پائیں گے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ آج ہم عدالت میں اگر آئیں ہیں اور بچے اپنے باپ کے لئے لڑ رہے ہیں تو ان پر الزامات عائد کئے جا رہے ہیں کہ یہ بچے باپ کی زندگی میں کہیں تھے۔ بچے باپ سے ملتے تھے یا نہیں، تو بچے اگر باپ سے ملنے جائیں گے تو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے تو نہیں جائیں گے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’ دانیہ شاہ کی والدہ نے مجھے قاتل بھی کہہ دیا، یہ بھی کہہ دیا کہ میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دے رہی ہوں، تب سے لے کر اب تک انہیں کراچی آنے نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ میں اگر اتنی اثر و رسوخ والی ہوں تو میرے وہ دھمکی آمیز پیغامات عدالت میں لائیں، سامنے آئیں۔ یہاں میڈیا کے سامنے کھڑے ہوکر کوئی بھی چلا سکتا ہے، کوئی بھی الزام لگا سکتا ہے، عدالت میں آجائیں۔انہوں نے اختتام پر بتایا کہ آج وہ عدالت میں بالکل خاموش تھیں، ان کے وکیل کے پاس دینے کے لئے کوئی بھی ثبوت نہیں ہے

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

3 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

3 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

3 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

3 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

4 hours ago