خاموش اس لیے ہوں کہ اب گالی کی سیاست ہو رہی ہے،سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار موجودہ سیاسی حالات پر پھٹ پڑے


راولپنڈی (قدرت روزنامہ) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے راولپنڈی کے حلقہ 10 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کا آغاز وہاں سے کر رہا ہوں جہاں میری سیاست کا نشان ہے۔عمران خان کا رویہ میرے ساتھ بہت اچھا ہے،ان کے خلاف بات نہیں کروں گا۔میں نے جس پارٹی کے لیے کام کیا ان کے خلاف بھی بات نہیں کروں گا،ن لیگ اور پی ٹی آئی کی سیاست اب دشمنی میں بدل چکی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری نثار انتخابی مہم کے پہلے مرحلے میں راولپنڈی کے علاقے مورگاہ پہنچنے اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 35 برس کی سیاست میں کبھی بے ایمانی نہیں کی حالانکہ آج کل لوگوں پر الزامات ہیں۔میرے مخالف نے اگر خدمت کا دسواں حصہ بھی کام کیا تو اسکو ووٹ دو،حلقے کے لوگ مجھے ووٹ دیں گے تو شرمندگی نہیں ہو گی۔
خاموش اس لیے ہوں کہ اب گالی کی سیاست ہورہی ہے،آج ن لیگ میں وہی صحیح ہے جو نوازشریف کہتےہیں،پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں بھی وہی صحیح ہے جو عمران خان اور آصف زرداری کہتے ہیں۔آج کل جو سیاست ہورہی ہے اس کا حامی نہیں،سیاست میں اختلاف رائے ہوتا ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مجھے لوگ کہتے تھے کہ آپ خاموش بیٹھے رہے تو لوگ بھول جائیں گے،ن لیگ والے جب عقل مند ہو گئے تو انہیں میری تنقید بری لگنے لگی،بچپن سے سنتا آرہا ہوں کہ احتساب ہورہا ہے،معلوم نہیں کس طرح کا ہورہا ہے۔میرے ذہن میں جو خاکہ ہے کامیاب ہو کر اسمبلی میں پیش کروں گا،
جو میرے حلقے سے کامیاب ہوا اس نے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔میرے حلقے سے کامیاب ہونے والے نے جعلی ڈگری سے ملک کی بدنامی کی۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 5 سال سیاسی طور پر گوشہ نشین تھا،اپنے حلقے کے لوگوں کی خدمت کرنے کا خواہاں ہو۔سیاست کا آغا وہاں سے کریں گے جہاں بڑی خدمت کا موقع ہو گا،اپنی کارکردگی پر اتنا اطمینان نہیں جتنا اپنے لوگوں کی خدمت کرکے ہوا۔اسلام آباد والے پانی دینے کے لیے تیار نہیں تھے،مشکل سے مورگاہ میں پانی پہنچایا۔ چوہدری نثار نے حلقہ 10 سے خود الیکشن لڑنے اور حلقہ 12 سے امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان بھی کیا

Recent Posts

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

6 mins ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

30 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

32 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

40 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

43 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

45 mins ago