کابل سے غیر ملکیوں کو پاکستان لانے کی تیاریاں، ہوٹل خالی کرالئے گئے

(قدرت روزنامہ)امریکی حکام کی درخواست پر 5 ہزار سے زائد غیر ملکیوں جن میں زیادہ تعداد افغانی باشندوں کی ہے کو کابل سے پاکستان لایا جارہا ہے جس کے پیش نظر اسلام آباد اور کراچی میں ہوٹل خالی اور رہائشی انتظامات کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے . افغانستان سے غیر ملکیوں کا انخلا ڈیڈ لائن سے پہلے یقینی بنانے کیلئےمدد کے طور پر امریکا اور نیٹو حکام کی جانب سے پاکستان سے درخواست کی گئی جس پر پاکستانی حکومت نے مثبت ردعمل ظاہر کیا اور آمادگی کے بعد انتظامات کی ہدایات جاری کی گئی .

ایک اندازے کے مطابق پانچ ہزار سے زائد مسافروں کو فوجی طیاروں کے ذریعے کراچی اور اسلام آباد لایا جائے گا . وزارت خارجہ کے علاوہ کراچی اور اسلام آباد کی انتظامیہ نے انتظامات کیلئے احکامات جاری کردیئے ہیں . اسلام آباد میں اس سلسلے میں ہنگامی صورتحال ہے جہاں دو ہفتے سے ہی افغانستان سے واپس آنے والے غیرملکیوں کی بڑی تعداد ہوٹلوں میں قیام پذیر ہے اور اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہر کے تمام ہوٹلوں کو مقامی لوگوں کیلئے بکنگ فوری ختم کرنے کا حکم دیا ہے . دوسری جانب آج سے ہوٹلوں کو انتظامیہ کی تحویل میں دینے کا اشارہ دیا گیا ہے، احکامات کے مطابق جمعہ سے اگلے 21 دن یا اس سے زائد عرصے تک کیلئے ہنگامی صورتحال کا بھی کہا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں