کابل سے غیر ملکیوں کو پاکستان لانے کی تیاریاں، ہوٹل خالی کرالئے گئے

(قدرت روزنامہ)امریکی حکام کی درخواست پر 5 ہزار سے زائد غیر ملکیوں جن میں زیادہ تعداد افغانی باشندوں کی ہے کو کابل سے پاکستان لایا جارہا ہے جس کے پیش نظر اسلام آباد اور کراچی میں ہوٹل خالی اور رہائشی انتظامات کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

افغانستان سے غیر ملکیوں کا انخلا ڈیڈ لائن سے پہلے یقینی بنانے کیلئےمدد کے طور پر امریکا اور نیٹو حکام کی جانب سے پاکستان سے درخواست کی گئی جس پر پاکستانی حکومت نے مثبت ردعمل ظاہر کیا اور آمادگی کے بعد انتظامات کی ہدایات جاری کی گئی ۔

ایک اندازے کے مطابق پانچ ہزار سے زائد مسافروں کو فوجی طیاروں کے ذریعے کراچی اور اسلام آباد لایا جائے گا۔

وزارت خارجہ کے علاوہ کراچی اور اسلام آباد کی انتظامیہ نے انتظامات کیلئے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

اسلام آباد میں اس سلسلے میں ہنگامی صورتحال ہے جہاں دو ہفتے سے ہی افغانستان سے واپس آنے والے غیرملکیوں کی بڑی تعداد ہوٹلوں میں قیام پذیر ہے اور اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہر کے تمام ہوٹلوں کو مقامی لوگوں کیلئے بکنگ فوری ختم کرنے کا حکم دیا ہے ۔

دوسری جانب آج سے ہوٹلوں کو انتظامیہ کی تحویل میں دینے کا اشارہ دیا گیا ہے، احکامات کے مطابق جمعہ سے اگلے 21 دن یا اس سے زائد عرصے تک کیلئے ہنگامی صورتحال کا بھی کہا گیا ہے۔

Recent Posts

اسحاق ڈار کے دورہ امریکا ملتوی کرنے پر ترجمان دفتر خارجہ ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ امریکا ملتوی کرنے پر ترجمان دفتر…

1 min ago

محسن نقوی کی چین کے وزیرسیاسی و قانونی امورسے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے وزیر…

13 mins ago

کیا 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ رک گیا ، اب مسودہ کون تیار کر رہے ہیں ۔۔۔؟حکومتی شخصیت نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں

کراچی (قدرت روزنامہ) کیا 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ رک گیا ، اب مسودہ کون…

17 mins ago

میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اورحراساں کرنے پر 3 پولیس اہلکار برطرف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اورحراساں کرنے…

29 mins ago

پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں حکومت کی جانب سے مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ کردیا…

41 mins ago

این اے97 تاندلیانوالہ:دوبارہ گنتی کیلئے لیگی امیدوار کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) سپریم کورٹ نے این اے 97 تاندلیانوالہ میں ووٹوں…

48 mins ago